English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس میں چاقو حملہ ، 2افراد ہلاک ،9 زخمی

القمر

 

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک چاقو بردار شخص نے شہریوں پر حملہ کرکے 2افراد کو ہلاک اور 9 زخمی کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی فرانس کے شہر رومنز سرسائر میں بیکری کے باہر مشتعل شخص نے تیزدھار آلے سے شہریوں پر حملہ کیا، جس کے باعث 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا گیا۔ 33 سالہ حملہ آور سوڈانی شہری ہے۔ گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے جلد واقعے کی حقیقت سامنے آئے گی۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا کہ جب کوروناوائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، تاہم ضروری اشیا کی خریداری اور میڈیکل اسٹورز سے ادویہ کا حصول جاری ہے۔ فرانس میں کسی بھی شہری کو بلاوجہ گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ انتہائی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے اجازت لینا لازمی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا اور مرنے والوں کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے