ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کا خوف، ماسک نہ پہننے والے شہری  کو گولی مار دی گئی

منیلا: کورونا وائرس کا خوف ،فلپائن میں ماسک نہ پہننے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان کے ایک گاؤں میں طبی حکام نے مقامی چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔ شہری نے مقامی طبی حکام اور پولیس کے ساتھ بد کلامی کی اور فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی بڑی درانتی سے حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی تو موقع پر پولیس اہلکاروں نے  مشتعل ہونے والے شہری کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن شہری نے اس کی بات سننے سے انکار کردیا۔ جس پر ایک پولیس اہلکار نے مشتعل شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق مقامی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہل کاروں اور طبی عملے پر حملہ آور ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے  نے کہا تھا کہ کوئی بھی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے،کورونا وائرس کے باعث انتہائی سنگین حالات پیدا ہوچکے ہیں اور اس لیے پولیس اور فوج کو حکومتی احکامات کے خلاف گڑ بڑ کرنے والوں کو گولی مارنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزان میں گزشتہ ایک ماہ سے لاک ڈاؤن ہے اور دیگر صوبوں میں نقل و حمل اور سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد ہیں، فلپائن میں کورونا وائرس سے اب تک 152 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں