اسلام آباد: امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کو 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز امداد دی گی۔
ڈاکٹر کرشچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم برطانوی ادارے ڈیفیڈ کے کام کی نوعیت میں تبدیلی لا رہے ہیں تاکہ غریبوں کا تحفظ کیا جاسکے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھ ہے کہ “مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔”
New 🇬🇧support for 🇵🇰 response to #Covid_19 – mushkil waqt mein dost hi hamara saath dehte hain pic.twitter.com/eB4R5skD4B
— Christian Turner (@CTurnerFCO) April 18, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے 80 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان
