English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب‘ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف پر پابندی عاید

القمر

ریاض (آن لائن) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عاید کر دی گئی۔ حکام کے مطابق عبادت گزاروں کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی ہو گی۔ سعودی عرب میںدونوں مساجد کے امور کے ایوان صدر کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام اور مسجد نبویمیں اعتکاف پر پابندی عاید کردی گئی ہے‘ دونوں مساجد میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا لیکن کورونا وائرس کی روک تھام کے لییاحتیاطی اقدامات کے طور پر مقدس مساجد میں عبادت گزاروں کی موجودگی پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ دیگر خلیجی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی رمضان کا 24 اپریل سے آغاز ہونے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے