ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوآدم،ٹرانسپورٹر سمیت 4افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص،تعداد 22 ہوگئی

ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم میں ٹرانسپورٹر سمیت چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ، تعداد 22 ہو گئی ، لاک ڈاؤن سخت،رینجرز مقرر۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے مشہور ٹرانسپورٹر اللہ بخش بروہی اوران کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر شوہر اور اہلیہ کو نوابشاہ آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس میں پہلے سے مبتلا نوید چندریگر کے اہل خانہ میں سے مزید دو بچوں میں کورونا وائرس ظاہر ہونے پر دونوں بچوں کو چھوٹی عمر ہونے کے باعث گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی مقامی سطح پر کیس میں اضافے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں