حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ عمرہ، طواف اور نماز کیلئے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی تیاری کرلی ہے، نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامیہ کے سرپرست شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ عمرہ، طواف اور نماز کیلئے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا تاہم مسلمان روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بیرون سے آنے والے زائرین وعمرہ پر بھی پابندی لگادی تھی۔
