ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے جاں بحق طبی عملے کو اداکارہ میرا کا خراج عقیدت

نیویارک: کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے اور اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ ورکرز کو اداکارہ میرا نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا  ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتےہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں