اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤ س کے چار اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤ س میں معمول کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وزیراعظم ہاؤ س کے 4 اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، مثبت ٹیسٹ آنے پر چاروں اسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا اور تمام احتیاطی اقدامات شروع کردیے گئے جبکہ ایس او پیز پرعمل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک معمول کی ایکٹویٹی ہے جس میں وزیراعظم آفس اور تمام دوسرے اہم دفاتر کے اسٹاف کا ریگولر چیک اپ کیا جاتا ہے۔
یہ ایک معمول کی ایکٹویٹی ہے جس میں وزیراعظم آفس اور تمام دوسرے اہم دفاتر کے سٹاف کا ریگولر چیک اپ کیا جاتا ہے۔ چند ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ان کو پہلے ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین میں سے کوئی بھی براہ راست کسی بھی اہم شخصیت کے ساتھ منسلک نہ تھا۔ pic.twitter.com/3BcMnuuDMK
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2020
معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا کہ چند ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ان کو پہلے ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین میں سے کوئی بھی براہ راست کسی بھی اہم شخصیت کے ساتھ منسلک نہ تھا۔
