ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی طیارہ حادثہ: وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے طیارے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کاحکم دے دیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعظم نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی فوری طورپرتحقیقاتی عمل کا آغاز کرے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بلا تاخیر کیا جائے۔

وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایات سیکریٹری ایوی ایشن اورمتعلقہ اداروں کوبھجوا دیں جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی باضابطہ منظوری کا انتظار نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں