English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نا لائق ہی نہیں انسانی رویوں سے بھی محروم ہے‘احسن اقبال

القمر

نارووال (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں شہید افراد کے لواحقین ٹھوکریں کھا رہے ہیں‘ حکومت نا لائق ہی نہیں بلکہ انسانی رویوں سے بھی محروم ہے۔ نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسی سے ملک میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے‘ حکومت سنجیدہ ہوتی تو ٹڈی دل حملوں سے800 ارب روپے کے زرعی اجناس کا نقصان نہیں ہوتا‘ ٹڈی دل قدرتی آفت ہے اسے ابتدا میں ہی تلف کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل حملوںسے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے