ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں‘ اعظم سواتی

مانسہرہ (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں‘سندھ بالخصوص کراچی کے عوام نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ سیاحت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ چند روز میں سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمدکرنے سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ عوام ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کر رہے‘ سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ ایس او پیز پر 10فیصد بھی عوام عمل نہیں کر رہے، جس کی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں