انقرہ: ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے یکجہتی کیلئے نغمہ ریلیز کردیا گیا ۔
ترکی کی جانب سے ” میرا نام کشمیر ہے” نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جسکی ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہورہا ہے ۔
Keşmir, onlarca adımızdan biri.
Kudüs gibi, Saraybosna, Arakan, Halep gibi.
Mazlumların şarkılarını en iyi biz biliriz. #Keşmir‘in şarkıları ölümden, katliamdan bahsediyor.
Bu şarkılar duyulsun ve sözleri değişsin diye…
Şarkının tamamı için.👇https://t.co/dAY1PbIjax pic.twitter.com/kj2U84mnJh
— Aziz Babuşcu (@ABabuscu) June 10, 2020
نغمہ ترکی کے موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جبکہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز گایا۔
ترک نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے ہے ۔
نغمے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد اور پاکستان سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔
دوسری جانب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آواز بلند کرنے پر ترک موسیقار کی تعریف کی جارہی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔
