English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا نے سرحد پر فوجی مشقوں کی تیاری شروع کردی

القمر

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا کی سرحد پر ایک بار پھر فوجی مشقیں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پیانگ یانگ حکومت نے کشیدگی کے دوران مشترکہ صنعتی اور سیاحتی علاقوں میں دوبارہ فوجی تعینات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ شمالی کوریا نے منگل کے روز سرحد پر موجود مشترکہ رابطہ دفتر بھی تباہ کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں ریاستوں میں تناؤ شدت اختیار کرگیا ہے۔ دوسری جانب جاپانی حکومت نے امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر ان وجوہات کا تجزیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے سبب شمالی کوریا نے بین الکوریائی رابطہ دفتر کو منہدم کیا۔ ٹوکیو حکومت کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے دونوں کوریاؤں کے درمیان بڑے پیمانے کے فوجی تصادم کا امکان نہیں ہے کیوں کہ شمالی کوریا نے پیشگی اطلاع دی تھی کہ وہ مذکورہ دفتر کو منہدم کر دے گا۔ شمالی کوریا کے مقاصد کا تجزیہ کرنے کے لیے جاپانی حکومت، جنوبی کوریا اور امریکا کے خارجی اور دفاعی پالیسی حکام سے مل کر کام کرے گی۔ دریں اثنا شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے صدارتی ایلچی کو پیانگ یانگ بھیجنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ اُدھر امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے جاپانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واشنگٹن اس بات سے آگاہ ہے کہ شمالی کوریا نے کیسون میں ایک رابطہ دفتر منہدم کیا اور امریکا اپنے اتحادی، جنوبی کوریا کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے