


ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں جنگلات میں لگی آگ نے رواں برس اب تک یونان کے حجم سے بھی زیادہ بڑے علاقے کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس کی غیر سرکاری ماحولیاتی تنظیم نے سائبیریا کے جنگلات میں لگی آگ کے فضائی مناظر جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں روسی حکام کا کہنا ہے کہ سائبیریا کے جنگلات میں لگی آگ میں 24 فیصد کمی آئی ہے۔ ماحولیاتی تنظیم نے جنگلات کی آگ پر قابو پانے میں ناکامی پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
