کابل (آن لائن ) افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ حنیف اتمر نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ریاستی وغیرریاستی عناصرکوپاکستان کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ایک بیان میں حنیف اتمر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بات چیت کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ ہم پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ ریاستی وغیرریاستی عناصرکوپاکستان کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔امیدہے بدلے میں پاکستانی سرزمین بھی
افغانستان کیخلاف استعمال نہیں گی۔خطے میں امن وسلامتی کے مشترکہ ہدف کیلیے یہی واحد راستہ ہے۔پاکستان اورافغانستان اسی طرح مشترکہ خطرے سے نمٹ سکتے ہیں ۔
پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے، حنیف اتمر
القمر
