کابل(خبر ایجنسیاں) افغانستان میں خود کش بمبار نے نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپائونڈ پر بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ٹکرا دیا جسکے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بلخ میں افغان نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپائونڈ کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اْڑا دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سیکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ 43 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
افغان کمانڈوز کی عمارت پر خودکش حملہ، 4 ہلاک، 43 زخمی
القمر
