English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کا وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے اور سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ سے مشاورت کے بعد  لندن میں ہی قیام کرنے کو ترجیح دی ہے۔

نوازشریف نے قانونی ٹیم سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے جس میں طے پایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کروائی جائیں گی۔

پارٹی و اہل خانہ نے نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال لندن میں ہی علاج کروائیں اور جب تک عللاج جاری رہے وطن واپسی کا پلان نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ نوازشریف 10 ستمبر تک سرنڈر کردیں، ابھی نوازشریف کو اشتہاری قرار نہیں دے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے