English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روہنگیوں کی ہجرت جاری،297 افراد انڈونیشیا پہنچ گئے

القمر

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے آچے کے ایک ساحل پر 297 روہنگیا مہاجر پہنچ گئے، جنہیں مقامی پولیس، فوج اور ریڈ کراس کے رضا کاروں نے ایک کارروائی کے ذریعے وہاں سے نکال لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کا یہ گروہ ایک کشتی کے ذریعے یوننگ بلانگ کے ساحل پر پہنچا۔ اس علاقے کے سب گروپ ملٹری کمانڈر رونی ماہندرا نے بتایا کہیہ روہنگیا باشندے صوبہ آچے کے شہر سماٹرا کے ضلع بندا ساکتی پہنچ کر 3 ٹولیوں میں بٹ گئے تھے۔ ہم ان تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے اور اس کے لیے ہم نے مقامی باشندوں کی مدد بھی حاصل کی۔ ہم نے ان سے کہا کہ وہ روہنگیا باشندوں کو اکٹھا کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ مقامی پولیس، فوج اور طبی رضاکاروں نے مل کر 181 خواتین، 100 مردوں اور 14 بچوں کو پناہ دینے کا بندوبست کیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ یاد رہے کہ رواں سال جون میں بھی انڈونیشی ماہی گیروں کو آچے کے ساحل کے قریب 94 بھوکے اور ناتواں روہنگیا باشندے ملے تھے۔ یہ بے یار و مددگار روہنگیا لکڑی کی ایک کشتی پر سوار ہو کر وہاں پہنچے تھے۔ روہنگیا مسلمانوں کے اس گروہ کی انڈونیشی ساحل تک رسائی روہنگیا باشندوں کی اس جدوجہد کا ایک حصہ ہے، جو انہوں نے ایک عرصے سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ بدھ مت کے ماننے والوں کی اکثریت پر مشتمل ملک میانمر میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد سے لاکھوں روہنگیا باشندے پناہ کی تلاش میں پڑوسی ملک بنگلادیش کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جہاں کے مہاجر کیمپوں کی حالت نا قابل بیان ہے اور ان گنجان آباد کیمپوں میں روہنگیا مسلمان کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اسمگلروں کو بھاری رقوم دے کر انڈونیشیا اور ملائیشیا ہجرت کررہے ہیں۔
آچے (انڈونیشیا): میانمر کی فوج اور بودھ انتہاپسندوں کے مظالم سے بچنے کے لیے اپنا آبائی وطن راکھین چھوڑنے والے روہنگیا تارکین وطن کو عارضی کیمپوں میں رکھا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے