English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور موٹروے زیادتی کیس: سراج الحق کا 48 گھنٹوں میں مجرمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور واقعہ پر 48 گھنٹوں میں مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا.

امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روز لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں.

انہوں نے کہا کہ اب تو بڑی شاہراہیں بھی محفوظ نہیں، پنجاب حکومت مجرموں کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرے اگر 48 گھنٹوں میں مجرم گرفتار نہ ہوئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار بھی کی جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو فون بھی کیا لیکن موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے