ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد بدعنوانی کے مقدمات جلد مکمل کیے جائیں،علم الدین بلو

کراچی (نمائندہ جسارت) محکمہ انسداد بدعنوانی سندھ کے چیئر مین علم الدین بلو نے سندھ یونیورسٹی بدعنوانی کے مقدمے سمیت تمام زیرالتوا مقدمات کو30 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین نے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں جامشورو زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میںاسپیشل سیکرٹری انجم اقبال، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ سہیل قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر جامشورو زون جاوید ہالیپوٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نے جامشورو کے
سرکل آفیسر کو ریڈ اور ٹریپ کارروائیوں کے معاملے میں سستی برتنے پراظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے ، انہوں نے تمام زیر تفتیش مقدمات کو مکمل کرنے اورمفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ، اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق جامشورو زون میں 351 کیسز کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے جب کہ 12 ریڈ اور 4 سرپرائز وزٹ بھی ہوئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں