ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفیر کی دیوار براق پر یہود کی مذہبی رسومات میں شرکت

مقبوضہ بیت المقدس: امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین یہودی آبادکاروں کے ساتھ دیوارِ براق پر تالمودی رسومات ادا کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی دیوار براق میں داخل ہو کر مذہبی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔ عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فریڈمین نے یہودکے مذہبی تہوار کی تقریبات میں شرکت کی اور دیوار براق میں داخل ہوکر رسومات ادا کیں۔ ادھر فریڈمین کا کہنا تھا کہ مجھے آج دیوار براق میں عبادت کا موقع ملا،جس پر میں بہت خوش ہوں۔ واضح رہے کہ فریڈمین فلسطین میں یہودی پروگرام اور صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ ہتھکنڈوں کے پُر زور حامی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں