English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ

القمر

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے ایک جدید قسم کا ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ روپے مالیت سے خریدا جانے والا ڈرون اربن یونٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی نے حوالے کردیا جائے گا۔ جو مذکورہ کمپنی کی ملکیت ہوگا جبکہ ڈرون کی خریداری کے لیے رقم پی این ڈی بورڈ ادا کرے گا۔ ایک کروڑ روپے مالیت کے ڈرون کے خریدنے کا مقصد پنجاب سیٹلائیٹ پر تصاویر حاصل کر کے محکمہ زراعت سمیت مختلف محکمہ جات کے بارے میں ڈیٹا حاصل کرنا ہے جبکہ ڈرون کو فنگشنل کرنے کے لئے اربن یونٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی وزارت دفاع سے باقاعدہ این او سی بھی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے