English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افریقی ملک کیمرون میں اسکول پر حملے میں8 بچے ہلاک

القمر

یائو ندے(آن لائن)وسطی افریقی ملک کیمرون کے ایک اسکول پر مسلح اور چاقو بردار حملہ آوروں نے بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون کے شہر کومبا کے اسکول ’مدر فرانسسکا انٹرنیشنل بائی لینگیول اکیڈمی‘ پر سادہ لباس میں ملبوس موٹرسائیکل سواروں نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کی اور جان بچانے کے لیے بھاگنے والوں پر چاقو سے وار کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے