English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوشہرہ، پرویز خٹک کے جلسے میں فائرنگ، کارکنان بھاگ گئے

القمر

نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ کلاں میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسے میں اے کے 47 سے ہوائی فائرنگ، جلسے میں موجود کارکنان خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ فائرنگ سابقہ تحصیل نائب ناظم فواد خان کے حجرے میں جلسے کے دوران کی گئی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بار بار منع کرنے کے باوجود فائرنگ جاری رہی،جلسے کے لیے آئے ہوئے کارکنان ڈر کے مارے بھاگ گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک آپے سے باہر ہوگئے اور کارکنوں پر غصہ نکال دیا جلسے میں فائرنگ جاری رہی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے