English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل یونیورسٹی حملہ حکومت اور طالبان کیلئے پوائنٹس اسکورنگ کا موقع نہیں: زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی پر حملے کی مذمت اور متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد صرف تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ لاعلمی کے حامی ہیں۔ دہشت گرد افراتفری، عدم استحکام، دہشت گردی اور غربت کا پھیلاؤ چاہتے ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ دہشت گرد امن کے مخالف اور خوفزدہ ہیں۔ مستقل جنگ کے خواہاں ہیں۔ کابل حملہ حکومت اور طالبان کے لیے ایک دوسرے کے خلاف پوائنٹس اسکورنگ  کا موقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے مشترکہ دشمن ہیں۔ داعش یا کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو غیر انسانی حرکتوں سے روکا جائے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امن کے لیے متحد ہوں۔ جنگ بندی کا راستہ تلاش کریں۔ سیاسی مفاہمت کو تیز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے