اسلام آباد/ کوئٹہ/ لاہور/ پشاور (خبر ایجنسیاں)پی ڈی ایم اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے‘پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد لیگی اراکین کی جانب سے استعفے قیادت کو جمع کرانے میں تیزی آگئی۔ تفصیلات کے مطابقسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ٹوئٹر پر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی خبر درست ہے۔ پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے پارٹی قیادت کو استعفے ارسال کرنا شروع کر دیے۔ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کے بھائی ایم پی اے احمد کریم خان کنڈی اور پنجاب سے حسن مرتضیٰ نے استعفا پارٹی چیئرمین کو بھیج دیا۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی سمبلی آغا رفیع اللہ، محمد بشیر ورک ، کھیل داس کوہستانی، اراکین صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان، صہیب احمد بھرت، عرفان دولتانہ، راحیلہ خادم حسین، اختر حسین بادشاہ، محمد صفدر شاکر، بلال فاروق تارڑ، چودھری ناصر محمود، جہانگیر خانزادہ، چودھری بلال اکبر خان، عزالی سلیم بٹ، عنیزہ فاطمہ طاہر جمیل، حنا پرویز، ثانیہ عاشق نے بھی اپنے استعفے قیادت کو بھجوا دیے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے اپنا استعفا پارٹی قیادت کو جمع کرادیا۔ مسلم لیگ (ن) کے2 ناراض ارکان اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری اور مولانا غیاث الدین نے استعفے دینے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ کسی کے ذاتی مفاد کے لیے استعفے نہیں دے سکتے ۔ مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے متن میں چالاکیاں سامنے آئی ہیں۔ استعفے اسپیکر کے نام لکھے گئے مگر بھجوائے پارٹی قیادت کو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرانیکا سلسلہ جاری
القمر
