

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے غربِ اردن میں ایک یہودی آبادکار عورت کی ہلاکت کے الزام میں ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غربِ اردن کے شمالی علاقے سے اسرائیلی پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں فلسطینی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز مغربی کنارے کے شمال میں واقع یہودی بستی تل منیاش کے نزدیک 52 سالہ یہودی آبادکار عورت ایستھر ہورگن کی لاش ملی تھی، جو فرانس اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھتی تھی۔
