لندن: کوروناانفیکشن میں مزید اضافے کے سبب ساؤتھ آف انگلینڈکے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے، ایمبولینس سروسز کی انتظامیہ عوام سے تعاون مانگ لیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی ایمبولینس کو طلب کرے،26دسمبر کو لندن ایمبولینس سروس کو7ہزار 9سو 18کالز موصول ہوئیں۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایمبولینس عملہ کو ایک مریض کو اسپتال میں داخل کرانے کے لیے 6گھنٹے انتظار کرنا پڑا،سخت پابندیوں کے باوجود کورونا کیسز میں کمی واقع ہوتی نظر نہیں آرہی،اتوار کو بھی 30ہزار 5سوایک افراد کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ہوئے اور 3سو 16اموات ہوئیں۔
باکسنگ ڈے ، لندن ایمبولینس سروس کی تاریخ کا مصروف ترین دن رہا،باکسنگ ڈے وہ ہوتا ہے جو کرسمس کے بعد دنیا کے کسی بھی کونے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد22لاکھ 88ہزار 3سو 45ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70ہزار 7سو52ہے۔

