پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی اور 10,176 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی34 ہزار773 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 215,679، پنجاب میں 138,608 ،بلوچستان میں 18,168، خیبرپختونخواہ 58,701، گلگت بلتستان میں 4,857، اسلام آباد میں 37,888 اور آزاد کشمیر میں 8,277 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 67 لاکھ 37 ہزار 107 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 39 ٹیسٹ کے دوران 2,463 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 71 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,216 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,560، پنجاب 4,042، خیبرپختونخوا 1,649، اسلام آباد 419، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 183 اورآزاد کشمیر میں 222 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار 229 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 705 افراد متاثر، 18 لاکھ 25 ہزار 780 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 93 لاکھ25 ہزار 746 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

