اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس حکومت ہے، وہ استعفے دینا نہیں چاہتے، پی ڈی ایم رہنماؤں کےچہروں سے لگ رہا تھا کوئی نتائج نہیں نکلے۔
پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے بعد ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، اداروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے،مریم نواز کی پیشی پر مسلم لیگ نے حملہ کیا تھا۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان بری طرح ناکام ہوتاہے تو چہرے سے عیاں ہوجاتاہے، سوالوں کے جواب دینے کے بجائے یہ نیب پر چڑھائی کررہے ہیں۔

