English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسارت کے سینئر کارکن ناصر صدیقی انتقال کرگئے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کے سینئر سب ایڈیٹر اورکراچی پریس کلب کے رکن محمدنا صر صدیقی منگل کی صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدی اورنگی ٹائون نمبر10الفتح کالونی میں ادا کی گئی بعدازاں مرحوم کو اورنگی ٹائون نمبر 10 کے مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا
ہے۔نمازہ جنازہ میں صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو، صوبائی ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری، الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹرتبسم جعفری،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیر علی جمالی ، جسارت کے سی اواو سید طاہر اکبر، نیوز ایڈیٹر سید حسن احمد‘ چیف رپورٹر واجد حسین انصاری، جسارت والخدمت کے کارکنان وذمے داران ، صحافیوں، مرحوم کے عزیز وقارب اور دوست واحباب نے بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ان کے انتقال پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی‘ قیم سندھ کاشف شیخ،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر جماعت اسلامی وانچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری‘ جسارت کے سی ای او ڈاکٹر محمد واسع، چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی‘ ایڈیٹر سید مظفر اعجاز، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر، سیکرٹری محمد عارف خان اور اراکین مجلس عاملہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ وپسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے