اسلام آباد: فارن میڈیکل گریجویٹس طلبا کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے بعد شرکاء نے سری نگر ہائی ٹریفک کے لیے بند کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فارن میڈیکل گریجویٹس طلبا نے دارالحکومت کےمیڈیکل کمیشن کے باہر احتجاج کیا ، جس کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹرکینن اور لاٹھی کا بے دریغ استعمال کرکے احتجاج ختم کرایا، جس کے بعد گریجویٹس ڈاکٹرز نے احتجاجا سری نگر ہائے وے کوٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کا فارن میڈیکل گریجویٹس کی ڈگری کی تصدیق سے انکارمزید ایک سال پاکستان میں پڑھیں گے تو ڈاکٹرز کہلائیں گے۔

