English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اداروں کی نجکاری سے محنت کشوں کا معاشی قتل ہوگا، عبدالوحید انقلابی

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن حیدر آباد کے ترجمان عبدالوحید انقلابی، ملک وزیر علی، اکبر علی شاہ، ڈاکٹر عمر دراز قریشی، عبدالغفار قریشی، کامران جتوئی ودیگر نے کہا کہ واپڈا، پی آئی اے، اسٹیل مل ودیگر قومی اداروں کی نجکاری کرنے سے محنت کشوں کا معاشی قتل ہوگا، لاکھوں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہوں گے، ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا پہیہ چلانے والوں کو بے روزگار کرنا فسطائیت ہے، دنیا میں حکومت اپنے عوام کو روزگار نہ ہونے پر بے روزگاری الاؤنس دیتی ہے، وظیفہ دیتی ہے تاکہ ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضاف نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے