English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا: ترکی کے بحری جہاز پر قذاقوں کا حملہ، عملہ یرغمال

انقرہ: مغربی افریقی ساحل پر بحری قزاقوں نے ترکی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے اس پر موجود عملے کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ ان میں سے ایک کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا بحری کارگو جہاز نائیجریا کی بندرگاہ لاگوس سے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن جارہا تھا کہ سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کرکے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنالیا۔

ترک میری ٹائم ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قذاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا، ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار دی، ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لئے ” بات چیت” جاری ہے، تاہم اب تک قذاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھی نائجیریا کے ساحل پر قذاقوں نے 10 ترک اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کی رہائی ایک ماہ بعد ممکن ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ رہائی کے لیے ترک حکومت نے قذاقوں کو کتنی رقم ادا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے