English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین: السلامک جہاد تحریک کا انتخابات سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

فلسطینی تحریک اسلامک جہاد نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال میں ہونے والے صدارتی اور قانون ساز انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اوسلو معاہدے کے تحت انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ اس معاہدے میں فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ حقیقی فلسطینی اتحاد کا بہترین آغاز صرف ایک مشترکہ فلسطینی سیاسی پروگرام ، پی ایل او کی تنظیم نو اور فلسطینی قومی کونسل کے انتخابات کو پارلیمنٹری انتخابات علیحدہ انجام دینے سے ہوگا۔

اسلامک جہاد پولیٹیکل بیورو کے ممبر شیخ نفتھ ازمم نے یقین دلایا کہ ان کی تحریک انتخابات میں رکاوٹیں نہیں ڈالے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے