میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص کے سینئر صحافی اور پریس کلب کے ممبر نجیب الرحمن سانبھری جن کا دو روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا ان کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلیے پریس کلب کے ہال میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پریس کلب کے صدر راشد سلیم، نائب صدر نذیر پہنور، جنرل سیکرٹری شوکت پہنور،اظہر کریم جیلانی،خازن عزیز خان، پریس سیکرٹری فہد سلطان چانڈیو کے علاوہ ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
