English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھڈو، رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور کی سالگرہ کی تقریب

القمر

جھڈو (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی جھڈو کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور کی سالگرہ کے موقع پر پی پی جھڈو سٹی کے صدر میر عرفان کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور میر طارق تالپور کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عیسیٰ کمبھار، عمران ناگوری، رمضان آرائیں، نعیم خاصخیلی، عبدالقادر کمبھار، میر وسیم تالپور، عارف راجہ، بشیر کامریڈ، فقیر جبار سمیت پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے