کراچی: شہرقائد میں گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، جس کا آغاز آج سے ہوگا اور آپریشن کے مقام پر ہیوی مشینری پہنچادی گئی جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں مکانات گرانے کے خلاف ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ہے اور علاقہ مکین نے استدعا کی ہے کہ لیز گھروں کو مسمارکرنے سے روکا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن آج سے شروع ہورہا ہے، نالے پر قائم تجاوزات کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، آپریشن کے مقام پر ہیوی مشینری پہنچادی گئی۔ سینئر ڈائریکٹر لینڈ محکمہ انسداد تجاوازت بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کریں گے۔
پہلا حصہ شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک ہوگا۔ دوسرے حصے میں لنڈی کوتل سے ڈی ایم سی آفس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تیسرا حصہ ڈی ایم سی آفس سے لیاری ندی تک ہوگا۔
امن کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز طلب کرلی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل اور ڈجی انفورسمنٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ خیال رہے گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
واضح رہے این ڈی ایم اے کی ہدایت پر آج سے بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کی گئی ہے جبکہ علاقہ مکین نے استدعا کی ہے کہ لیزگھروں کومسمارکرنےسےروکا جائے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں گجرنالے کے اطراف مکانات گرانے کے خلاف ایک اوردرخواست دائر کی گئی ہے اور علاقہ مکین نے استدعا کی ہے کہ لیز گھروں کو مسمارکرنے سے روکا جائے جبکہ علاقہ مکین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے گھروں کا گجرنالہ سےکوئی تعلق نہیں ، زبانی کہاگیاتھاکہ مکانات خالی کردیں ، گھروں پر نشانات لگا دیے گئے خدشہ ہے گھرمسمارکردیے جائیں گے۔

