English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کے باعث رواں سال کے10 ماہ عوام پر بھاری رہے ادارہ شماریات

القمر

اسلام آباد‘پشاور(صباح نیوز+آن لائن ) رواںسال کے پہلے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اس دورانیے میں گھی 101، مٹن 150، بیف 88 روپے کلو مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ان 10 ماہ میں چینی 20 روپے کلو، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 225 روپے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے درمیان گھی کی قیمت 101 روپے 16 پیسے بڑھی۔اعداد و شمار کے مطابق چینی کی قیمت 84 روپے سے 104 روپے 52 پیسے کلو تک پہنچ گئی ، یوں ایک کلو پر 20 روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ان 10 ماہ میں دودھ 7 روپے 30 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا جبکہ بجلی کی قیمت 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ بڑھی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کے جھٹکے کے بعد فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 57 پیسے تک جا پہنچی۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اس دورانیے میں 971روپے 69 پیسے مہنگا ہوا۔علاوہ ازیںیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حال ہی میں متعدد برانڈز نے برانڈڈ اشیاء جیسے چائے، دودھ، دلیہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیاء اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے گااور یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہوں گی۔دوسری جانب پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کے پاس چینی کا اسٹاک کم رہ گیا ہے جس کے بعد بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کااضافہ ہو گیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تھی اور آج 130 تک پہنچ گئی ہے ۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پاکستان میں چینی کی ماہانہ ضرورت تقریباََ 6 لاکھ ٹن ہے۔ چینی بحران کے باعث پشاور میں اشر ف روڈ، رامپورہ، ہشت نگری، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا مزید اسٹاک شروع کر دیا ہے۔لاہورمیں امپورٹ شدہ چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔پاکستانی چینی کی اوپن مارکیٹ میں قیمت120 روپے کلو مقرر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے