English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں داعش کے 18 مشتبہ ارکان گرفتار

ترک حکام نے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کی جانیوالی کارروائیوں میں داعش کے 18 مشتبہ ممبران کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی انادولو نے منگل کو بتایا کہ انسداد دہشتگردی ٹیموں نے مجموعی طور پر 21 افراد کو گرفتار کرنے کیلئے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول، جنوب مشرقی صوبوں باتمان ،شانلی عرفا اور جنوبی صوبہ آدانا کے 27 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں میں نشانہ بنائے جانیوالے افراد پر داعش کو مالی مدد فراہم کرنے اور استنبول میں گروہ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ انادولو کے مطابق اب تک ان میں سے 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور باقی 3 افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ داعش کو 2015 سے ترکی میں مہلک حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ جس کے جواب میں ترکی کے انسداد دہشتگردی دستے ملک بھر میں اس گروہ کے اراکین کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے