English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ،خصوصی ادارہ قائم

القمر

سرینگر/نئی دہلی(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے نام سے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکم نامے میں کہا ہے کہ مذکورہ ادارہ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کے خلاف مقدمات اور ان کی تحقیقات کاعمل تیز کیاجاسکے ۔مزید برآں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بھارتی پیراملٹری فورسز کے مزید 5ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم جاری کردیاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے