سانگلہ ہل شہر کے گردنواح میں ناپ تول کے نظام میں بے ایمانی کا عنصر شدت اختیار کر گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل شہر کے علاقوں میں سبزی منڈی،کریانہ کی دوکانوں،قصابوں اور مرغی فروشوں کے باٹ 1/2سوگرام تک ہیرپھیر کرنے لگے،
ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں پھل اور سبزی کے دوکانداروں، چھابڑیوں اور قصابوں نے 1/2 سو گرام تک باٹ میں کمی بیشی کر رکھی ہے جبکہ اکثر و بیشتر کمپیوٹر کنڈے کے اوزان میں بھی کم وبیش کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔
محکمہ لیبر کے ٹھیکیداروں نے ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کے احکامات پر سبزی منڈی میں کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

