ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد،�صلوں کی مقرر� قیمت ن� ملنے کیخلا� احتجاج

حیدرآباد(سٹاف رپورٹر) آل تھر لیبر اور ورکرز اتحاد حیدرآباد کی جانب سے سندھ کی فصلوں کی مقررہ قیمت نہ ملنے اور ناجائز کٹوتی کے خلاف تھر کے سیکڑوں مزدوروں، طلبہ اور وکلا نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اکرم سمیجو،منظور،مبین منگریو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہاکہ سوداگراپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور تھر کے سوداگر فصلوں کی مقررہ سرکاری قیمت دینے کے بجائے من مانی قیمت دے رہے ہیں جس کے باعث آباد گار، ہاری اور مزدور سخت پریشان ہیں انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے غریب محنت کشوں قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی تاریخ کی بلند سطح پر ہے مزدوروں کو ایک وقت کی روٹی تک کے لیے پریشان کیاجارہاہے دوسری جانب ناجائز منافع خور سوداگر ، ہاریوں آباد گاروں اور محنت کشوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی تھر کے سوداگروں کی ہٹ دھرمی اور من پسند قیمت پر فصلوں کی خریداری کا نوٹس لیاجائے اور فصولوں کے مقررہ سرکاری نرخ دلائے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں