English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چکوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چکوال سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کا تعلق القاعدہ برصغیر گروپ سے ہے، دہشت گرد سے 14 آر پی جی، 2 بزوکا لانچر جبکہ دہشت گرد کی نشاندہی پر بارودی مواد، مشین گن اور بم بنانے کا سامان بھی  برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ پنجاب میں دہشت گردی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے