English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی سے 4نومولود جاں بحق

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے کملا نہرو اسپتال میں آتشزدگی کے باعث بچوں کا وارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ہے

بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی ، جس کے نتیجے میں 4 نومولود جاں بحق اور کئی معصوم جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے کملا نہرو اسپتال کی تیسری منزل میں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگتے ہی وارڈ میں ہر طرف دھواں پھیل گیا جس کی وجہ سے کئی بچے سانس لینے میں دقت کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے