English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے، محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ ایک کال کے دوران چیلنجز کا سامنا کرنے میں عراق اور اس کے عوام کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے الکاظمی سے بات کرتے ہوئے ان پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی۔فون کے دوران سعودی ولی عہد نے بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد عراقی وزیر اعظم کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔دوسری طرف عراقی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی پر مبنی برادرانہ جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد ے جذبات دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے