English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالہیار ،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

القمر

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت)ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی ،چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے اور عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنی ہوگی سندھ میں واقع 27شوگر ملیں اگر مکمل طور پر پروڈکشن شروع کردیں توچینی عوامی قوت خرید نرخوں تک مارکیٹ میں بآسانی دستیا ب ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ صوبائی نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے اپنے پر یس بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منافع خور چند روپوں کے منافع کے لیے غریب لوگوں کو لوٹتے ہیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرتے ہیں گوداموں میں اشیائے خورونوش چھپا کر مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں طلب پوری نہ ہونے سے خودبخود اشیا کے نرخ بڑھ جاتے ہیں جس کا فائدہ منافع خور چیزوں کے نرخوں کو سرکاری ریٹوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت کر کہ حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سستی اور غفلت کی وجہ سے منافع خور سرکاری نرخوں سے زیادہ نرخوں پر بلا خوف و خطر بیچتے ہیں اگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کام پوری ذمے داری سے کریں تو بھی مہنگائی کو کم کرنے میں کافی مدد ملے گی ، حکومتوں کو ہر حال میں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک میں مہنگائی سے جتنا متاثر مزدور اور غریب طبقہ ہورہا ہے اس کی کوئی حد نہیں ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول یا کم کرنے کے لیے قابل اور تجربہ کار بیورکریٹس پر مشتمل ایسی کمیٹیاں بنائی جائیں جو ہرآئٹم کی لاگت کا صحیح تخمینہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور ملز مالکان یا دیگر تاجروں سے مشاورت کر کے مناسب منافع مقرر کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ہر چیز کا نرخ مقرر کریں تو کوئی بھی دکا ندار، آڑتی یا پھر بڑے سے بڑا تاجر اپنی مرضی سے ریٹ نہیں بڑھاپائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب کو ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے کیونکہ غریب اس وقت شدید مشکل کا شکارہے اور بیروزگاری نے مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے