دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےدوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 176رنز بنا کر آسٹریلیا کو 177رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیاکو177رنز کا ہدف دیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان 67رنز بناکر نمایاں رہے،بابر اعظم نے 39رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ فخر زمان نے 55رنز کی جارحانہ اننگرز کھیلی۔
مچل اسٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ایڈم زیمپیااور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

