
چنائے (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں شدید بارش کے باعث چنائے سمیت 8 اضلاع میں سیلاب کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ تمل ناڈو کے حکام نے 6 اضلاع میں ہنگامی حالت کا انتباہ جاری کرتے ہوئے ریاست بھر میں شدید بارش کے پیش نظر عام تعطیل کی اپیل کی تھی۔
