ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال پاکستان اور ایران سے 10 لاکھ سے زائد افغانی واپس آئے، آئی او ایم

رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پڑوسی ممالک  پاکستان اور ایران سے واپس جا چکے ہیں یا انہیں ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم)نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ واپس آنیوالے غیر رجسٹر ڈ افراد قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں سماجی امداد نہیں مل سکی۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان اور ایران سے 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین واپس آئے یا بھیجے گئے ہیں اور انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔

آئی او ایم کی پروٹیکشن ٹیمیں مشکل حالات میں واپس آنیوالے افراد کی امداد کر رہی ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی ایجنسیاں، امدادی تنظیمیں اور متعدد غیر سرکاری تنظیمیں موسم سرما سے قبل بحران زدہ افغانوں کو جان بچانے والی امداد اور سامان پہنچانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں